بھٹکل 30/ اگست (ایس او نیوز) کستوربا میڈیکل کالج (کے ایم سی) اسپتال کی طرف سے منی پال آروگیہ کارڈ 2022 کا اندراج شروع ہو گیا ہے جس کی ممبرشپ پر مریض کئی ساری سہولتیں حاصل کرسکتے ہیں۔ اس تعلق سے بھٹکل کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کے ایم سی کے مینجر موہن شٹی اور مارکیٹنگ ا یکزی کوٹیو چیتن نے بتایا کہ منی پال آروگیہ کارڈ (MAC) کو عوام کے لیے معیاری صحت کی دیکھ بھال کے علاج کو سستی بنانے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔ یہ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی مکمل رینج پر فوائد پیش کرتا ہے۔ تھوڑی سی رقم ادا کرکے، کوئی بھی اس کا ممبر بن سکتا ہے اور علاج معالجہ کے دوران کئی سارے فوائد حاصل کرسکتا ہے۔ ان کے مطابق کارڈ خریدنے میں لگائی گئی رقم کارڈ کے صرف دو یا تین استعمال میں رعایت کی صورت میں ہی واپس ملنے کی گیارنٹی ہے۔
منی پال آروگیہ کارڈ کا نعرہ ہے "پورے خاندان کے لیے - عظیم قدر، قابل اعتماد دیکھ بھال" ۔ موہن شٹی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر، یہ اسکیم غیر منقسم جنوبی کنڑا ضلع کے لوگوں کے لیے مخصوص تھی لیکن اب یہ اسکیم ساحلی کرناٹک اور وسطی کرناٹک کے 12 سے زیادہ اضلاع تک پھیلی ہوئی ہے جن میں اُڈپی، دکشن کنڑا، اُترکنڑا، داونگیرے، چتردرگہ، شموگہ ، ہاویری، چکمگلور اور بلاری شامل ہیں۔ پڑوسی ریاستوں جیسے کیرالہ، گوا وغیرہ کے عوام بھی اس کارڈ سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
کارڈ حاصل کر نے پر ساحلی کرناٹک اور گوا میں موجود منی پال گروپ کے اسپتالوں سے خصوصی رعایت حاصل کی جاسکتی ہے۔ منی پال گروپ میں کستوربا ہسپتال منیپال (KMC) ، ڈاکٹر ٹی ایم اے پائی ہسپتال اڈپی ، ڈاکٹر ٹی ایم اے پائی روٹری ہسپتال کارکلا کے ساتھ مینگلور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سرکل (المعروف جیوتی سرکل) پر واقع کے ایم سی اسپتال اور عطاور میں واقع کے ایم سی اسپتال شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کٹیل میں واقع دُرگا سنجیونی منی پال ہسپتال اور مینگلور اور منی پال میں واقع دو ڈینٹل کالجز سے بھی علاج کرانے پر رعایت حاصل کی جاسکتی ہیں۔اس کے علاوہ گوا میں واقع منی پال ہسپتال میں بھی اس کارڈ کو دکھانے پر رعایت مل سکتی ہے۔
موہن شٹی نے بتایا کہ اس کارڈ کی مدد سے مریض مندرجہ رعایت حاصل کرسکتا ہے۔
• تمام اسپیشلسٹ یا سوپرا سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو کنسلٹ کرنے پر %50 ڈسکاؤنٹ
• تشخیصی اور لیبارٹری تحقیقات پر 30% رعایت
• ریڈیولوجی تحقیقات پر 20% رعایت
• OP طریقہ کار اور ذیابیطس پر 20% رعایت
• ڈائیلاسز پر ₹ 100/- رعایت
• ہسپتال کی فارمیسی سے خریدی گئی دوائیوں پر %12 تک چھوٹ • جنرل وارڈ میں استعمال کی اشیاء کو چھوڑ کر داخل مریضوں کے بل پر 25% رعایت
انفرادی کارڈ کی قیمت 300 روپئے سالانہ ، فیملی ممبرشپ کارڈ کے لئے 600 روپئے اور فیملی پلس کارڈ کے لئے 750 روپئے فیس رکھی گئی ہے۔ اسی طرح دو سال کا کارڈ حاصل کرنے پر انفرادی کے لئے 500، فیملی کے لئے 800 اور فیملی پلس کے لئے 950 روپئے فیس ہوگی۔ اس تعلق سے مزید معلومات کے ایم سی کی طرف سے مقرر کئے گئے نمائندوں سے رابطہ کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔
Manipal ArogyaCard 2022 کے رجسٹریشن کے لیے درخواستیں درج ذیل نمائندوں کے پاس دستیاب ہیں:
مسٹر رادھا کرشنا بھٹ - 9448221117، سینٹ ملاگریس سوہاردھا: 9538894590، یوراج این - 9964888755، لکشمیش ایم نائک - 9060624778، چندرو نائک - 8147282867